جانور کے معنی

جانور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جان + وَر }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ہی ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی بطور اسم اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٦ء میں "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(صفت) احمق","بے وقوف","ذی روح","غیر مانوس","کیڑا مكوڑا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع استثنائی : جانْوَراں[جان + وَراں]","جمع غیر ندائی : جانْوَروں[جان + وَروں (واؤ مجہول)]"]

جانور کے معنی

["١ - [ مجازا ] اجنبی شخص۔","٢ - احمق، بے عقل، جاہل، بے وقوف، ناسمجھ۔ (پلیٹس؛ جامع اللغات؛ فرہنگ آصفیہ)"]

["\"یہ کون جانور ہے، انہوں نے سر جھکا کر جواب دیا میرے والد ہیں۔\" (١٩٣٧ء، اشارات جوش، ٩٠)"]

["١ - ذی روح، ذی حیات (انسان یا حیوان)۔","٢ - حیوان مطلق (چرند، پرند، درندہ وغیرہ)۔"]

["\"پانی میں ایسے چھوٹے چھوٹے جانور تیر رہے ہیں . جو محض آنکھ سے نظر آنے والی چیزوں کے مقابلے میں ہزار گنا چھوٹے تھے۔\" (١٩٧٠ء، زعمائے سائنس (ترجمہ)، ١٠٥)"," بارش کہاں ہے آہ جو ہے کھیتیوں کی جان پھرتے ہیں جانور بھی نکالے ہوئے زبان (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٢٧)"]

جانور کے مترادف

حیوان, ڈنگر, ڈھور

احمق, اسب, بہیمہ, پرندہ, پکھیڑو, جاندار, چرند, چوپایہ, حیوان, درندہ, زندہ, گھوڑا, نَعم, وحشی, ڈانگر, ڈنگر, ڈھور

جانور english meaning

animalattempt to commit offencefoolfoolishinharmonious discordantstupiduncultureduncultured |P~ور+ جان|unmatched ; unsuitable

شاعری

  • جانور آبی کا جب پڑتے خیال
    کھینچ ڈالی تھی ہواصل کی بھی کھال
  • وہ نخل کیا کہ جانور و چار پایا ہے
    دُم اتنی لمبی ہے کہ وہی سر کا سایہ ہے
  • بسن ہار ہر جنس کے جانور
    ہریک بھانت کر نقل شیریں ثمر
  • وہ گرل لڑتے ہیں شاید ہڈیوں پر جنگ ہے
    کس قدر یہ جانور کم بخت بد آہنگ ہے
  • رہتے تھے بہت جانور اس پیڑ کے اوپر
    اس نے بھی کسی شاخ پہ گھر اپنا سنوارا
  • گھاس ہی گھاس اس مکاں میں تمام
    تس میں لساع جانور اقسام
  • گرے اس میہوں سے دیوار و گھر سب
    ڈُبے پانی میں کھیت اور جانور سب
  • کہیں ہاتھی بندھے ہیں کہیں گھوڑے
    جانور ڈھیر آدمی تھوڑے
  • یادو ہیں سُرخک نین او سو کا سو دھاگا باندھ کر
    چارا اپس کا موُں لے بیٹھے ہیں یا دو جانور

محاورات

  • آدمی ہو (کہ) یا جانور
  • اڑتے جانور (اڑتی چڑیا) کو پہچاننا (کے پر گننا)
  • کس جانور کا نام ہے

Related Words of "جانور":