جانچنا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word jaanchna meanings and details

جانچنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جانْچ + نا }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |یاچ (ت)| سے ماخوذ اردو زبان میں |جانچ| کے ساتھ اردو علامت مصدر |نا| بطور لاحقہ لگنے سے |جانچنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔, m["آزمائش کرنا","اتکل کرنا","امتحان کرنا","اندازہ کرنا","تخمینہ کرنا","تشخیص کرنا","حساب پرتال کرنا","حساب کی پڑتال کرنا","معلوم کرنا"]

یاچ(ت) جانْچ جانْچْنا

اسم

فعل متعدی

جانچنا کے معنی

١ - پرکھنا، کسی چیز کو دیکھ کر اس کی خوبی یا خامی دریافت کرنا۔

"تنقید کی طرف لوگوں کو متوجہ کیا اور ان کے جانچنے کے قواعد مقرر کیے۔" (١٩٠١ء، حیات جاوید، ٢٤٢:٢)

٢ - آنکنا، تخمینہ کرنا۔

 کونین کی دولت تو ہے بیعانہ تمھارا جانچے گی بھلا چشم خریدار تمھیں کیا (١٩١٩ء، درشہوار، بے خود، ١٣)

٣ - معلوم کرنا، دریافت کرنا، جستجو کرنا (حقیقت تک پہنچنے کے لیے)۔

"اگر کوئی خبر کسی بدکار سے ملے تو اسے جانچو۔" (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٩، ٩:٣٦)

٤ - حساب کی پڑتال کرنا، درست و نادرست معلوم کرنا۔

"گیان شنکر نے غوث خاں کو طلب کیا جمع بندی کی جانچ کی۔" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٣١٨:١)

٥ - آزمائش کرنا، آزمانا۔

"ہاتف غیب نے آواز دی کہ میں نے اس جوان کو بارہا جانچا اور بیوفائے محض پایا۔" (١٨٤٥ء، احوال الانبیاء، ٣١٨:١)

جانچنا کے مترادف

گننا

آزمانا, آنکنا, پرکھنا, پہچاننا, تاڑنا, تولنا

جانچنا or jaanchna english Translation

to inquire intoto ascertain; to examineverifytesttryproveassayappraiseevaluate , appraise , assess , test , try , surveyjournalist |E|to assayTo examineto proveto test t

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!