جاپانی کے معنی
جاپانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جا + پا + نی }
تفصیلات
iاسم علم |جاپان| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے |جاپانی| بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٨ء میں "آئینہ حیرت" میں مستعمل ملتا ہے۔
["جاپان "," جاپانی"]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : جاپانِیوں[جا + پا + نِیوں (واؤ مجہول)]
جاپانی کے معنی
١ - ملک جاپان سے منسوب یا متعلق؛ جاپانی زبان۔
"علاوہ جاپانی کے اردو یا کسی اور ایشیائی زبان میں ریاضیاتی منطق پر یہ پہلی کتاب ہے" (١٩٦٥ء، تعارف منطق جدید، ٧)
٢ - [ مجازا ] روپئے کے رد و بدل کے اعتبار سے کم قیمت۔
ہو البتہ میک میں انگلش لیکن قیمت میں جاپانی (١٩٤٨ء، آئینہ حیرت، ١٢٧)
جاپانی english meaning
["japanese"]