جاہلیت کے معنی

جاہلیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جا + ہِلیْ + یَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق اسم فاعل |جاہل| کے ساتھ عربی قواعد کے تحت |یائے مشدد| اور |ت| لگا کر اسم بنایا گیا۔ اردو میں عربی سے اصلی حالت اور معنی میں ہی ماخوذ ہے۔ ١٨٨٧ء میں "خیابان آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اجڈ پن","اکھڑ پن","بے عقلی","بے علمی","بے مغزی","زمانہ قبل اسلام","گنوار پن"]

جہل جاہِل جاہِلِیَّت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

جاہلیت کے معنی

١ - جہالت، بے خبری، جاہل ہونے کی حالت یا کیفیت۔

"پانچویں صدی سے پندرہویں صدی تک کا زمانہ یورپ میں زمانۂ جاہلیت کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔" (١٩٤٤ء، مخزن علوم و فنون، ٩)

٢ - عرب کا زمانہ قبل از اسلام۔

"عرب جاہلیت کی شاعری کا اصل جوہر یہ تھا کہ اس سے بڑے بڑے قومی اور ملکی انقلابات پیدا کر دیتے ہیں۔" (١٩٠٧ء، شعرالعجم، ٣٠:١)

جاہلیت english meaning

ignorance; folly; paganism

Related Words of "جاہلیت":