جبل رحمت کے معنی

جبل رحمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَبَلے + رَح (فتحہ ر مجہول) + مَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جبل| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم |رحمت| بطور صفت لگانے سے مرکب توصیفی |جبل رحمت| بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٠ء میں عبدالماجد دریا آبادی کے "سفر حجاز" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مکہ کے قریب ایک پہاڑی کا نام"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

جبل رحمت کے معنی

١ - جہاں میدان عرفات ختم ہوتا ہے وہاں ایک سمت ایک اونچی پہاڑی ہے جو اس نام سے معروف ہے۔

"جبل رحمت کے نیچے نیچے بڑے بڑے سیاہ پتھر کے بہت سے ڈھیر ہیں اگر جگہ مل جائے تو . مناجات میں مشغول ہو جائے۔" (١٩٣٠ء، سفر حجاز، عبدالماجد دریا آبادی، ٢٧٦)