جبہہ کے معنی

جبہہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَب + ہَہ }

تفصیلات

iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء میں "کشاف النجوم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ماتھے پر مارنا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

جبہہ کے معنی

١ - پیشانی، ماتھا۔

"شہنشاہ والا کی جبہہ سے نور ہو یدا ہے۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٨:٥)

٢ - "چاند کی اٹھائیس منزلوں میں سے ایک منزل جو چار ستاروں پر مشتعمل ہے۔"

"کنیز نے کہاں چاند کی اٹھائیس منزلیں ہیں . جبہہ . ان کی تعداد ابجد ہوز کے حروف کی تعداد ہے۔" (١٩٤٢ء، الف و لیلہ، ٥٤٤:٣)

جبہہ کے مترادف

جبین, ماتھا

پیشانی, جَبَہ, جبین, جبیں, ماتھا, ناصیہ

جبہہ کے جملے اور مرکبات

جبہہ سائی

جبہہ english meaning

The foreheadbrowforehead

شاعری

  • آستان یار پر کب جبہہ سا ہوجائے گا
    کب رسا اپنا یہ بخت نارسا ہوجائے گاق
  • دعاے غریباں کے اے سننے والے
    ترے درپہ ہیں دیر سے جبہہ سا ہم
  • سرج کوں گر اجازت ہو تو آوے سیس سو چل کر
    کہ اس کوں شوق ہے تجھ آستاں پر جبہہ سائی کا

Related Words of "جبہہ":