جتھا کے معنی

جتھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَتَھہ }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |یوتھکن| سے ماخوذ اردو زبان میں |جتھا| مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٨٠٣ء میں "اخلاق ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جس طرح سے","جس طریق سے","غالباً جوتھا کا مخفف ہے"]

یوتھکن جَتَھا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : جَتھے[جَھتے]
  • جمع : جَتھے[جَتھے]
  • جمع غیر ندائی : جَتھوں[جَتھوں (واؤ مجہول)]

جتھا کے معنی

١ - گروہ، جماعت۔

"نہ اپنا کوئی جتھا بنایا اور نہ کسی کے جتھے میں شریک ہوئے۔" (١٩٣٥ء، چند ہمعصر، ٥١)

٢ - غول، پرا؛ ہجوم۔

"ایک تو کوا اپنے یاروں کے جتھے سمیت چلا جائے گا اور دوسرے پھر . ادھر آنے کا قصد نہ کرے گا۔" (١٨٠٣ء، اخلاق ہندی، ١٥٢)

٣ - اتفاق، اپکا، قوت۔ (جامع اللغات)

"اس نے اپنے بیٹے کو اپنی ساری جتھا تجارت کا مال اور کپڑے دکھائے۔" (١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ٧٨:٢)

٤ - سرمایہ، پونجی، (ذخیرہ کی ہوئی) دولت (عموماً جمع کے ساتھ)۔

"دوسرے ہم ہیں جتھے اور برداری کے لوگ۔" (١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٤٤)

٥ - [ مجازا ] کنبہ، قبیلہ۔

جتھا english meaning

a companybandgangpartycrew (of confederates)a multitudemass; a flock; capitalstock; strengthA companya ganga massflocklying ; falsehood [P]multitudestockstrength

محاورات

  • جتھا باندھنا
  • جو بھوکے کو دیت ہے جتھا شکست جو ہوئے تا اوپر ستیل بچن لکھے آتما سوئے

Related Words of "جتھا":