پلیٹ کے معنی
پلیٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَلیٹ (ی مجہول) }
تفصیلات
iانگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنوں میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٨٢ء کو "طلسمِ ہو شربا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑی رکابی"]
Plate پَلیٹ
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : پَلیٹیں[پَلے + ٹیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : پَلیٹوں[پَلے + ٹوں (و مجہول)]
پلیٹ کے معنی
"اونچ نیچ سب ایک دستر خوان پر بیٹھ کر ایک پلیٹ میں کھانا کھائیں۔" (١٩٤٣ء، مضامین عبدالماجد، ١١٩)
"قیدی بھوکے بیٹھے ہیں . ملکہ کو نظر نہ ہو جائے لہٰذا ایک پلیٹ ان کو بھی میں دے آؤں۔" (١٩٠٢ء، طلسم نوخیز جمشیدی، ٥١٠:٣)
"اسرائیلیوں کی مہریں، پلیٹیں اور دیگر نشانیاں اس میں سے نکلیں۔" (١٩٦١ء، سوانح خواجہ معین الدین چشتی، ٢٩)
"کاپیاں جوڑ کر پریس بھیج دی گئیں، پلیٹ سازی کا کام بس دو ایک دن میں شروع ہو نے والا تھا۔" (١٩٧٣ء، متاع لوح وقلم، ٣٤٢)
"کیمرا لے کر اور رسمی باتیں کر کے آغا صاحب پلیٹ کو درست کرنے کے لئے اپنی کیبن میں چلے گئے۔" (١٩٣٠ء، مس عنبرین، ١٠)
"ایک گرامو فون میں جب ایک کاریگر اور موجد چند بری بھلی آوازیں بھرتا ہے تو ان کی پلیٹیں ایک خاص ترکیب ہی سے کام دیتی ہیں۔" (١٩٠٨ء، اساس الاخلاق، ٢٣١)
"دوسری پلیٹ بنواؤ دانتوں کی اور پھر ان کو روز صاف کیا کرو۔" (قاضی جی، ١٩٨:٣)
"اب کاڑھنے کا پُرزہ لگاؤ مگر پہلے سلائی کرنے کے لئے جو پلیٹ لگی ہے اس کو نکال لو۔" (١٩٧٢ء، کشیدہ کاری، ١٥)
"پلیٹ آہستہ آہستہ گھومنے لگی اور برقی چراغ کی لَو ٹمٹمائی۔" (١٩٤٩ء، چوروں کا کلب، ١٠٠)
"نام کی پلیٹ مکان یا نمبر دیکھ کر لندن میں کوئی بھی جگہ دریافت کی جاسکتی ہے۔" (١٩٤٠ء، سیرِ انگلستان، ٣٠)
پلیٹ کے مترادف
رکابی
پلیٹ english meaning
platehoodlumPlate
شاعری
- بنے پلیٹ قمر ، زہرہ تشتری ہو جامے
بکاولی جو وہ لے ہاتھ میں پری ہوجاے