جفاکش کے معنی

جفاکش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَفا + کَش }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |جفا| کے ساتھ مصدر |کشیدن| سے مشتق صیغۂ امر |کش| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب |جفاکش| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٠ء میں "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["زحمت کش","سختی جھیلنے والا","مشقت اٹھانے والا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

جفاکش کے معنی

١ - محنتی، مشقت کرنے والا۔

"جو علم نافع کا جامع ہے وہ . شائستہ ہو گا، جفاکش ہو گا ضابط اوقات ہو گا۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٤٣:٣)

٢ - صابر، برداشت کرنے والا۔

"لیکن بعد میں ضرور خیال کریں گی کہ ہم کتنے جری اور جفاکش ہیں ابتلا و مصیبت میں بھی بشاش چلے جا رہے ہیں۔" (١٩٤٠ء، مضامین رشید، ٢٤٦)

جفاکش کے مترادف

محنتی, محنت کش

محنتی

جفاکش english meaning

diligenthard-working

شاعری

  • جور چرخ روسیہ اور تجھ سا نازک طبع مہر
    تو جفاکش اس قدر اے میرزا کیونکر ہوا

Related Words of "جفاکش":