جلانا کے معنی

جلانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جِلا + نا }{ جَلا + نا }

تفصیلات

١ - مردے کو زندہ کرنا، جان ڈالنا، زندگی دینا۔, iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر لازم |جلنا| سے اردو میں قواعد کے تحت تعدیہ بنایا گیا ہے۔ یعنی علامت مصدر |نا| سے پہلے |الف| کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ملتا ہے۔ ١٦٧٢ء میں "کلیات شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تازگی بخشنا","جان بچانا","جان ڈالنا","دھات کو کشتہ کرنے کے بعد اصلی حالت میں لے آنا","روح ڈالنا","زندہ رہنے کے قابل کرنا","زندہ کرنا","سرپرستی کرنا","مرنے نہ دینا","مرے ہوئے کو زندہ کرنا"]

جولنیین جَلْنا جَلانا

اسم

فعل متعدی

جلانا کے معنی

١ - مردے کو زندہ کرنا، جان ڈالنا، زندگی دینا۔

 لاؤں وہ تنکے کہیں سے آشیانے کے لیے بجلیاں بیتاب ہوں جن کو جلانے کے لیے (١٩٢٤ء، بانگ درا، ١٠٢)

١ - آگ لگانا، سوختہ کرنا۔

"راجا نے رانی چاندی سے چراغ جلانے کو کہا۔" (حکایات پنجاب، ٤٥:١)

٢ - روشن کرنا (چراغ وغیرہ)

"اے حضور میں تو اس کل موہی کے جلانے کو کہ کہہ رہی تھی۔" (١٩٢٢ء، انارکلی، ٣١)

٣ - [ مجازا ] غصہ دلانا، طیش میں لانا، برانگیختہ کرنا۔

"میں نے ان کو جلانے کے لیے کہا۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٤٠:٤)

٤ - [ مجازا ] حسد یا رشک میں مبتلا کرنا۔

 اے نوح میری آہ اکارت نہ جائے گی وہ بھی کبھی جلیں گے جو مجھ کو جلائیں گے (١٩٠٤ء، سفینۂ نوح، ٢٠١)

٥ - [ مجازا ] رنج پہنچانا، دق کرنا۔

جلانا کے مترادف

دہکانا

بالنا, پھونکنا, دہکانا, سُلگانا

جلانا english meaning

To give life tocause to liveanimate; to restore to life; to allow to liveto preserve alive; to fasterto patronizeburncut to the quickgive a new lease of life , (see under جلنا V.I.)inflamekindlelightmake jealousone from Dehli ; Adj. of Dehliquicken (the dead)reviveto animateTo bring back to lifeto revive

شاعری

  • جلانا مارنا اک بات کیا ادنیٰ اشارہ ہے
    زباں میں معجزہ ہے آپ کی انکھوں میں جادو ہے
  • بت کردیا اے بت مجھے غیروں میں بٹھا کر
    اللہ سے ڈر دل کا جلانا نہیں اچھا
  • وہ چوب کشتی بشکستہ ہوں اس بحر میں جس کا
    ڈبانا عار پانی کو‘ جلانا ننگ آتش کا
  • حور کی شکل ہو تم نور کے پُتلے ہو تم
    اور اس پر تمہیں آتا ہے جلانا دل کا

محاورات

  • آتش حسرت میں جلانا
  • آتش رشک (وحسد) سے (میں) جلانا (متعدی) جلنا
  • آتش غم میں جلانا
  • اپنی چلم بھرنے کو کسی کا جھونپڑا جلانا
  • ادھی کے واسطے پیسے کا تیل جلانا
  • جلوں کو جلانا
  • جلے کو جلانا
  • جلے کو جلانا نمک مرچ لگانا
  • جی جلانا
  • جی جلانے سے ہاتھ جلانا بہتر ہے

Related Words of "جلانا":