جلنے والا

{ جَل + نے + وا + لا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ فعل |جلنا| کی جمع |جلنے| کے ساتھ اردو لاحقہ فاعلی |والا| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٦ء میں "روح سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : جَلْنے والوں[جَل + نے + وا + لوں (و مجہول)]

جلنے والا کے معنی

١ - [ مجازا ] حاسد، عاشق، (عم) پروانہ۔

 نام روشن ہے حسینوں میں جو پروانوں سے شمع کہتی ہے کہ ٹھنڈے رہیں جلنے والے (١٩٤٦ء، جلیل، روح سخن، ١٣٦)