جمع خرچ کے معنی
جمع خرچ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَمْع + خَرْچ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جمع| کے ساتھ عربی ہی کے اصل لفظ |خرچ| سے مورد |خرچ| لگانے سے مرکب |جمع خرچ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء میں "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آمدنی خرچ کا حساب","آمدنی و اخراجات"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع خرچ کے معنی
فرد حساب صرف سے اس بیاہ کے ہو کم گو لاکھ جمع و خرچ کا ہو دفتر آسماں (١٨٥٤ء، دیوان ذوق، ٣٤٢)
"وہ غلام جس کی تحویل میں میں تو شک خانہ باورچی خانہ تھا حساب تیار کر کے لایا، جمع خرچ جو دیکھا بہت گھبرایا۔" (١٨٦٢ء، شبستان سرور، ٥٢:٣)
"میں نے حسب تحریر سابق حسابات کا جمع خرچ کر دیا۔" (١٨٩٦ء، خطوط سرسید، ١٦٣)
جمع خرچ english meaning
|receipts and disbursements; debit and credit; revenue receipts and balances; account of receipt and disbursement; account of collection and charges; cash account; account current
شاعری
- کام آئے گا عمل سے عقیدہ کتاب کا
باتوں کا جمع خرچ نہیں دن حساب کا
محاورات
- جمع خرچ کرنا لکھنا
- زبانی جمع خرچ
- زبانی جمع خرچ بتانا
- زبانی جمع خرچ دکھانا
- زبانی جمع خرچ ہے
- سال (١) جھڑی جمع خرچ
- لینا نہ دینا باتوں کا جمع خرچ