جنسی اعضا کے معنی
جنسی اعضا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جِن + سی + اَع + ضا }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |جنسی| کے ساتھ عربی سے ماخوذ اسم |عضو| کی جمع |اعضا| لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٧٠ء میں "برائیو فائیٹا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنسی اعضا کے معنی
١ - اعضائے تناسل، آلات تناسل۔
"بچے بالعموم اپنے جنسی اعضا سے کھیلتے ہیں۔" (١٩٧٤ء، نفسیات مابعد النفسیات، ١٦)
٢ - [ نباتیات ] پودوں کے وہ حصے جن کا تعلق اس جنس یا نوع کی نمو اور پیدائش سے ہو، انگ: Sexual Organs
"ایمبری اوفائیٹا کے کثیر خلوی جنسی اعضا کے گرد اکی حفاظتی دیوار ہوتی ہے۔" (١٩٧٠ء، برائیو فائیٹا، ٢)