جنونی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word janooni meanings and details

جنونی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جُنُو + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جنون| کے آخر پر |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے |جنونی| بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["غصہ ور","فاتِر العقل","مخبولا الحواس","ناقص العقل","نشٹ بدھی"]

جُنُون جُنُونی

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

جنونی کے معنی

١ - دیوانہ، خبطی، پاگل۔

 جنونی، خبطی، دیوانہ سڑی کوئی عشق کو سمجھے فلاطون سے نہیں یاں بحث و عاقل ہے کیا جانے (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٣٣٧)

٢ - مجنونانہ، پاگل پن کا۔

"فرمایا کہ میری اس خاک آلود، نحیف و زار برہنہ اور جنونی ہیئت کو اپنے لوح دل پر نقش کر لو۔" (١٩٢٢ء، غریبوں کا آسرا، ٣٦٠)

٣ - غصہ ور، ظالم، آپے سے گزرا ہوا۔

"وہ ایک جنونی آدمی ہے۔" (١٩٣٠ء، انتخاب لاجواب، ٢٨ مئی، ١٧)

جنونی کے مترادف

پاگل, خبطی, دیوانہ

باؤلا, بُدھی, پاگل, خبطی, دیوانہ, سفاک, سفّاک, سودائی, سڑی, ظالم, ظلمی, غصیل, غضبناک, غضبی, فاترالعقل, نشٹ

جنونی or janooni english Translation

madinsane; passionateimpulsiveinsaneMadrashzealotzealous

شاعری

  • میں کیونکر نہ سمجھوں جنونی انھیں
    کہ سوچھی نہ یہ بدشگونی انھیں
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!