جنگ آرائی
{ جَنْگ (ن مغنونہ) + آ + را + ای }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |جنگ| کے ساتھ فارسی مصدر |آراستن| سے مشتق صیغہ امر |آرا| کے ساتھ |ئی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : جَنْگ آرائِیاں[جَنْگ (ن مغنونہ) + آ + را + اِیاں]
- جمع غیر ندائی : جَنْگ آرائِیوں[جَنْگ (ن مغنونہ) + آ + را + اِیوں (و مجہول)]
جنگ آرائی کے معنی
١ - جنگ آرا کا اسم کیفیت، جنگ کرنا، لڑنا۔
"تباہی . جو اس کے باپ کی جنگ آرائیوں سے پھیلی تھی۔" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٤٨:٣)