جو فروش کے معنی

جو فروش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَو (واؤ لین) + فَروش (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |جو| کے ساتھ مصدر |فروختن| سے صیغۂ امر |فروش| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب |جو فروش| بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٨٧٨ء "سخن بے مثال" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

جو فروش کے معنی

١ - جو بیچنے والا، (مجازاً) دھوکے باز، فریبی۔

 فریب دیکھ تو اے شاد جو فروشوں کا جہاں میں کرتے ہیں گندم نمائیاں کیا کیا (١٨٧٨ء، سخن بے مثال، ١٥)

٢ - کھری بات کہنے والا، سچے معاملے والا۔

"تم ہمیشہ جو فروش رہے اور کبھی گندم نمائی پسند نہیں کی۔" (١٩١٦ء، مکاتیب مہدی، ٢٠٨)

Related Words of "جو فروش":