جوالا کے معنی

جوالا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَوا + لا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٤٦ء میں ترجمہ "جوگ بششٹھ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آتشِ عشق","اس دیوی کا نام جس کا استھان ضلع کانگڑا میں واقع ہے","جو ملا ہوا اناج","چنے اور گیہوں ملے ہوئے","دُرگا دیوی","سوزِ محبت","گیہوں اور چنے ملا کر جو آٹا پِیسا جاتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

جوالا کے معنی

١ - شعلہ، لپٹ، بھپکا۔

"جوالا یعنی شعلے کی چنگاریاں نکل کر پاتال کو گئیں۔" (١٧٤٦ء، جوگ بششٹھ (ترجمہ) ٣٦٢:٢)

٢ - حدت، حرارت، آگ، آتش۔

 جیو جوالا سب کا جان سب سوں بن سب عین عیان (١٦٧٤ء، امین الدین اعلٰی، رسالہ قربیہ، ٣٥)

٣ - تندی، تیزی۔

 لڑاں جھاڑاں کی پیڑاں میانے بھرتیاں جھڑی پکڑے ہیں پانی کا جوالا (١٦٧٢ء، عبداللہ قطب شاہ، دیوان، ٣٢)

٤ - [ مجازا ] سوز محبت، آتش عشق۔

 کیا قد و قامت اس کا اور عمر چار دہ سالہ یہ حسن ناز خوبی اور عشق میں جوالا (١٧٤٧ء، دیوان قاسم، ١٩)

٥ - درگا دیوی جس کا استھان ضلع کا نگڑا (ہندوستان) میں واقع ہے اور ہندوؤں کے جاترا کی جگہ ہے۔

 کر طواف کوئے خوباں جس سے ہو کچھ فائدہ مفت کا ہے رنج یہ گنگ اور جوالا چھوڑ دے (١٨٦٤ء، دیوان حافظ ہندی، ٧٥)

جوالا کے مترادف

آگ, شعلہ, لو

آتش, آگ, اگنی, تب, تپ, جذبہ, جوش, چمک, حدت, حرارت, روشنی, شعلہ, شوق, گرمی, لاٹ, لپٹ, لو, لوکا, نار, نور

جوالا english meaning

(of God) omnipresent and omniscientbundle of two hundred (betteleaves)definite articleFlameheatwheat adulterated with barleywheat adulterated with barley |~جو jau|

شاعری

  • آگ لگی تھی سینہ سینہ، ہر شعلہ جوالا تھا
    اب کے شہر میں روشنیوں کا منظر دیکھنے والا تھا!
  • کس وہندو بچہ کی یاد میں آنکھوں سے اے انشا
    نکتا ہے بڑا جوالا مکھی کے لاٹ کا جوڑا
  • کر طواف کوئے خوباں جس سے ہو کچھ فائدہ
    مفت کا ہے رنج یہ گنگ اور جوالا چھوڑ دے
  • نگاہوں میں جوالا مکھی کی ہے لاٹ
    علام یکحان حور العیون
  • کسو ہندو بچہ کی یاد میں آنکھوں سے اے انشا
    نکلتا ہے بڑا جوالا مکھی کی لاٹ کا جوڑا

Related Words of "جوالا":