کریم النفس کے معنی
کریم النفس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَری + مُن (ا ل غیرملفوظ) + نَفْس }
تفصیلات
iعربی میں ثلاثی مجرد سے مشتق صفت |کریم| کے اسی باب سے مشتق اسم |نفس| حرف تخصیص |ال| کے ساتھ لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٢٤ء کو "فسانہ عجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دریا دل","فیض گستر","نیک دل","نیک نفس"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
کریم النفس کے معنی
١ - طبعاً کریم، لطف و کرم کی سرشست والا، نیک مزاج، سخی، مہربان۔
"سو میری مناجاتوں میں اسے مُرّبی، مشفق اور کریم النفس دیوتا کہا گیا ہے۔" (١٩٨٦ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٢٤٤:١)