جٹا کے معنی

جٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَٹا }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو زبان میں مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں ہاشمی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس طرح کی لٹیں جیسے شیو کے چیلے رکھتے ہیں","برگد یا اسی قسم کے درختوں کی داڑھی","پھوٹی ہوئی جڑ","جٹانا کا","گندھے ہوئے بال","گُندھے یا جمے ہوئے بال","گولیاں کھیلنے والوں کی اصطلاح میں تین یا چار ٹھیکریوں یا کوڑیوں کا مجموعہ جس پر گولیوں کا نشانہ مارتے ہیں","لمبے لمبے بال","ہندوؤں جوگیوں کے بٹے ہوئے بال","ہوائی جڑ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

جٹا کے معنی

١ - رسی کی طرح بٹے ہوئے اور الجھے ہوئے بڑے بڑے بال (جیسے سادھوؤں کے ہوتے ہیں)۔

"ایک جوگی جٹائیں خاکستری چھوٹی ہوئی لوہے کے کنڈل کانوں میں۔" (١٨٩١ء، طلسم ہوشربا، ٥٩٥:٥)

٢ - گندھے ہوئے بال، جوڑا۔

"کپڑے پہن کر اور بالوں کی جٹا بنا کر مصروف عبادت ہوا۔" (١٨٩٧ء، البرامکہ، ٧٦)

٣ - رسی، رسا، جو کسی ریشے (مثلاً ناریل) سے بنا ہو (جامع اللغات)۔

"دیکھا کہ وہ برگد کی جٹا تھی۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم پچیسی، ٣٠:١)

٤ - برگد نیز دوسرے درختوں کی وہ لمبے ریشے والی شاخیں جو درخت کے تنے پر اوپر سے اگ آتی ہیں۔"

"ناریل کے جٹوں کا ایک موٹا رسا بھاری درخت سے بندھا ہوا ندی کے اندر کسی شے میں اٹک رہا تھا۔" (١٨٩٢ء، فسانۂ معقول، ٦٣)

٥ - ناریل کے ریشے جو اوپری خول پر ہوتے ہیں اس سے رسی اور دوسری اشیا بنتی ہیں۔"

٦ - (درخت کی) جڑ۔ (ہندی اردو لغت)

جٹا کے مترادف

شعر, گیسو

بال, جاٹ, جوڑا, جُوڑا, جڑ, چوٹی, رسا, رسّا, رسی, شَعر, گیسو, مُو

جٹا کے جملے اور مرکبات

جٹا دھاری, جٹا جینی, جٹا ماسی, جٹادار, جٹاجوٹ

جٹا english meaning

matted or twisted for tangled hair; the hair matted and twisted together (as worn by the god Sivaand by ascetics and persons in mourning); long tresses of hair twisted or braided together and coiled in a knot over the head so as to project like a horn from the forehead (or at other times allowed to fall carelessly over the back and shoulders); a fibrous roota root in general; thread - like stems shooting from the trunk of a tree; a runner(dial.) matted hairhe whom God protects none call kill

شاعری

  • اک مست قلندر جوگی نے پر بت پر ڈیرا ڈالا تھا
    تھی راکھ جٹا میں جوگی کی اور انگ بھبوت رمائی تھی
  • کبھیں ہوتا پڑی تاپیں کبھیں جوگی جٹا دھاری
    کبھیں ہو کا پڑی بیٹھیں کبھیں تپسی برہم چاری
  • اس قدر پلکیں جھکیں میری ترے بیراگ میں
    چشم اب بن کے اتیتوں میں جٹا دھاری ہوے

محاورات

  • نیمی پامڈے کمر میں جٹا
  • کل ‌کے ‌جوگی ‌کندھے ‌(گانڑ) ‌پر ‌جٹا
  • کل کے جوگی کندھے پر جٹا

Related Words of "جٹا":