جھنانا کے معنی

جھنانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَھن + نا + نا }

تفصیلات

iمقامی زبان سے اسم |جھن| کے ساتھ |انا| بطور اردو لاحقہ مصدر لگانے سے |جھنانا| بنا۔ اردو میں بطور فعل مستعمل ہے ١٨٧٢ء میں "عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["غصے ہونا","ناراض ہونا","وہ کیفیت ہونا جو کسی عضو کے سوجانے سے ہوتی ہے"]

اسم

فعل لازم

جھنانا کے معنی

١ - جھن کی آواز پیدا کرنا۔

"نقاب دار نے دستانہ مارا تیغہ جھنا کر سر سے نکلا۔" (١٩٠٨ء، آفتاب شجاعت، ٣٩٣:٥)

٢ - جھنجھناہٹ یا سنساہٹ پیدا ہونا، کسی چیز کے لگنے یا اس کی آواز سے صدمہ پہنچنا۔

"ٹھوکر سے پاؤں ایسا جھنایا کہ آنکھ کھل گئی۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٢٨:٢)

٣ - [ عو ] سن یا بے حس و حرکت ہو جانا، بدن میں سوئیاں سی چھبنا۔

"شہر میں پاؤں سو جانا اور قصبات میں پاؤں سن ہو جانا اور گنوار پاؤں جھنانا بولتے ہیں۔" (١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٨:١)

٤ - غصہ ہونا، ناخوش ہونا، ناراض ہونا۔ (نوراللغات، جامع اللغات)

"میرا دماغ جھنا گیا۔" (١٩٤٣ء، آج کل، دہلی، ١٢،٩،٢)

٥ - چکرانا، بھنانا۔

جھنانا english meaning

to become benumbed or cramped (the legs), feetto feel to sensation of pins and needles striking inti the limbsTo tingle

محاورات

  • کان جھنانا

Related Words of "جھنانا":