جھنڈے تلے کے معنی
جھنڈے تلے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَھن + ڈے + تَلے }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |جھنڈا| کی جمع |جھنڈے| کے ساتھ سنسکرت سے ہی تابع فعل |تلے| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩٨٤ء، میں "گرد راہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
جھنڈے تلے کے معنی
١ - رہنمائی میں، زیر قیادت، اہتمام میں۔
"خلافت کمیٹی کے جھنڈے تلے گول بازار میں سرشام جو جلسہ ہوتا میں تقریر کرنے کھڑا ہو جاتا۔" (١٩٨٤ء، گرد راہ، ٤١١)