جھڑپ کے معنی

جھڑپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَھڑَپ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے اصل لفظ |جور+تون| سے ماخوذ |جھڑپ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گرم ہونا","ایک چیز کو دوسری چیز کا صدمہ پہنچنا","ایک چیز کو دوسری کا صدمہ","صدمۂ باہمی","صدمۂ باہمی"]

جور+تون جَھڑَپ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : جَھڑْپیں[جَھڑ + پیں]
  • جمع غیر ندائی : جَھڑْپوں[جَھڑ + پوں (و مجہول)]

جھڑپ کے معنی

١ - ہلکی سی لڑائی مقابلہ۔

 اور سنو ایک حکایت نئی دال چپاتی میں جھڑپ ہو گئی (١٩١١ء، کلیات اسمعٰیل، ١٠٣)

٢ - جوش، تیزی، تندی۔

"کشتی آغاز ہوئی یہاں مارا اور یہاں پٹکا بڑی تڑپ اور جھڑپ سے خونخوار لڑنے لگا۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوشربا، ٨٩٢:١)

٣ - کسی ایک چیز کی دوسری چیز پر زد، ضرب، مار۔

"پاؤں کی ایک خفیف سی جھڑپ بھی ان کی ہڈیاں پسلیاں چور کر دینے کے لیے کافی تھی۔" (١٩١٠ء، ادیب، اگست، ٥٨)

٤ - کسی جن پری یا بدروح وغیرہ کا اثر یا جملہ۔

 آج پھر دل تڑپ میں آیا ہے کسی پری کی جھڑپ میں آیا ہے (١٧٦١ء، چمنستان شعرا (افتخار)، ٤٢ الف)

٥ - تندی، تیزی، جوش، گرمی، غصہ۔

"بس دیکھی آپکی جھڑپ۔" (١٩٢٦ء، نوراللغات)

٦ - شعلہ، لو۔ (جامع اللغات، نوراللغات، پلیٹس)۔

٧ - مرغ یا پرندوں کی لڑائی۔ (پلیٹس)۔

جھڑپ کے مترادف

لڑائی, تکرار

آسیب, تندی, تیزی, تیہا, جَوَرَ, جوش, جھگڑا, خشم, سایہ, شعلہ, طیش, غصہ, غضب, غیظ, فساد, لپٹ, لو, لوکا, لڑائی

جھڑپ english meaning

fierinessfightFlamegrind one|s own axelook to one|s own interestspungency (as of pepper)wheedle someone

شاعری

  • پوشیدہ موں کر اے پری ہر شے دیوانا ہوئیگا
    ہوئیگا زمانے کوں جھڑپ ترجگ جھڑالا ہوئیگا
  • آج پھر دل تڑپ میں آیا ہے
    کس پری کی جھڑپ میں آیا ہے
  • چھپا جا جھڑپ میں اپے نا گہاں
  • چھپا جا جھڑپ میں اپے نا گہاں
    بزاں وو شکاری کھڑا رہ وہاں
  • لوچن جھمگنے جھگ جھگ لٹ میانے پھل کے لگ بگ
    بھری کوں دیکھ کر بگ جانوں جھڑپ میں دریا
  • جھڑپ داٹ جھاڑاں کی چوپھیر تھا
    اوکاٹیاں کو ڈاکاں کا تاثیر تھا
  • اُتارن جھڑپ لوگ دیسنتری
    اُمت جن ملیا بید ۔۔۔پنجکھری

محاورات

  • اڑپ جھڑپ میں ہونا

Related Words of "جھڑپ":