ساون کی جھڑی کے معنی
ساون کی جھڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سا + وَن + کی + جَھڑی }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |ساون| کے بعد | کی| بطور حرف اضافت لگا کر سنسکرت سے ماخوذ اسم |جھڑی| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩٤ء سے "جنگ نامہ دو جوڑا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ساوَن کی جَھڑْیاں[سا + وَن + کی + جَھڑ + یاں]
ساون کی جھڑی کے معنی
١ - لگاتار بارش، مسلسل بارش، لگاتار برسنے والا مینہ۔
آتے ہیں یہ مناظر دل کش نظر کہاں ساون کی اب کے جھڑیاں ہیں اے ابر تر کہاں (١٩٢٨ء، مطلع انوار، ١٢٦)
٢ - [ مجازا ] گریہ و زاری، زار و قطار ہونا۔
یہ دھواں ہے کہ مرے دل کی لگی ہے کیا ہے میری آنکھیں ہیں کہ ساون کی جھڑی ہے کیا ہے (١٩٦٦ء، شہردرد، ٤٦)
ساون کی جھڑی english meaning
["the constant showers of sawan."]