جھینگر کے معنی
جھینگر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جِھیں + گَر }
تفصیلات
iحکایت الصوت کے حوالے اسم صوت |جھیں| ساتھ سنسکرت سے ماخوذ لاحقہ |گر| لگانے سے |جھینگر| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦١ء کو "چمنستان شعرا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک چھوٹا سا کیڑا جو دیواروں میں رہتا ہے اور کپڑے چاٹ جاتا ہے۔ لمبی لمبی مونچھیں ہوتی ہیں","ایک قسم کا بڑی بڑی مونچھوں والا کیڑا جو اکثر دیواروں پر رہتا اور کپڑے وغیرہ كو چاٹ جاتا ہے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : جِھینْگَروں[جِھیں + گَروں (و مجہول)]
جھینگر کے معنی
١ - ایک قسم کا بڑی بڑی مونچھوں والا کپڑا جو کونوں کھدروں میں رہتا ہے اور اکثر کپڑے کاغذ وغیرہ کو چاٹ جاتا ہے بولنے میں جھیں جھیں کی آواز نکالتا ہے۔
"سیدھے پنکھ والے ٹڈے.جھینگر جس کی بھنبھناہٹ کی مہین آواز آتش دان کے سامنے سنائی دیتی ہے۔" (١٩١٠ء، مبادی سائنس، ١١٣)
جھینگر english meaning
a cricketbe impressed by a marvelbe in a pitiable statecricket
شاعری
- ندی آنسؤں کی یہ در در پکارے
تو بھڑکے ٹھیٹری جھینگر چنگھارے - جھینگر کی سن آواز مراقب ہو کہ ہے یہ
مشغول عبادت عجب آہنگ میں کیڑا - جھینگر جو چاٹے پشم سے باندی کے اس کو کیا
چمڑے کی جامدانی میں لو رکھی شال ہے - ندی آنسو کی بہہ در در پکارے
تو بھڑکے ٹھیٹری جھینگر چنگھاڑے - کہیں مکڑی کے لٹکے ہیں جالے
کہیں جھینگر کے بے مزہ نالے
محاورات
- بزاز کی گٹھڑی پر جھینگر (مالاک) ناچے
- بگانی کھیتی پر جھینگر ناچے
- بیگانی کھتی (بیگانے کھتے) پر جھینگر ناچے
- بے گانی کھیتی پر جھینگر ناچے
- پرائے دھن پر جھینگر ناچے
- جھینگر بیٹھے بقچے پر کہے کہ ہم مالک ہیں