حادثہ کے معنی

حادثہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حا + دِ + ثَہ }

تفصیلات

iیہ عربی زبان کا لفظ ہے ح د ث اس کے حروف اصلی ہیں اردو میں بطور اسم مذکر مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ہے۔, m["اصطلاحی و قوعہ","افسوسناک امر","دردناک واقعہ","رنج آمیز واقعہ","زمانے کی گردش (ہونا کے ساتھ)","گردشِ زمانہ","لغوی معنی نئی بات","نئی بات"]

حدث حادِثَہ

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : حادِثات[حا + دِثات]
  • جمع غیر ندائی : حادِثوں[حا + دِثوں (و مجہول)]

حادثہ کے معنی

١ - نئی بات، سانحہ، افسوسناک امر، غم انگیز واقعہ، مصیبت یا آفت، آفت ناگہانی، خلافِ توقع واقعہ۔

|پولیس نے حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور - کو گرفتار کر لیا۔" (١٩٨٥ء، جنگ، کراچی، ١٣ ستمبر، ٢٠)

حادثہ کے مترادف

سانحہ, وقوعہ, واقعہ

ایکسیڈنٹ, بپتا, تکلیف, سانحہ, صدمہ, عذاب, فساد, ماجرہ, مصیبت, واردات, واقعہ, وقوع, وقوعہ, ہنگامہ

حادثہ english meaning

a new thinga novelty; an accidentincidenteventoccurrenceadventurecasualty; a mishapmisfortunedisastercalamityafflictionaccedent

شاعری

  • دنیا ہے میر حادثہ گاہ مقرری
    یاں سے تو اپنا پانوں شتابی نکال چل
  • منزل پہ آکے شاد عجب حادثہ ہوا
    میں ہمسفر کو بھول گیا‘ ہمسفر مجھے
  • یہ حادثہ تجھے شاید اداس کردے گا
    کہ میرے ساتھ ہی مرتی ہے تیرے ہجر کی شام
  • مرنا تو کوئی اتنا بڑا حادثہ نہیں
    زندہ ہوں اس لئے کہ تیرے کام آؤں گا
  • حادثہ ہوچکا کہ ہونا ہے!
    بھیڑ کیسی یہ شاہراہ میں ہے!
  • خوب صورت سا کوئی حادثہ آنکھوں میں لیے
    گھر کی دہلیز پہ ڈرتے ہوئے ہم آتے ہیں
  • تم ابھی شہر میں کیا نئے آئے ہو
    رک گئے راہ میں حادثہ دیکھ کر
  • مبادا حادثہ گر پیش آئے
    بنے گا کچھ نہ پھر اپنا بنائے
  • غم ختم رسل میں تھا حر داغ
    دیا اس حادثہ نے داغ پر داغ
  • گر آپڑے گا تجھ پر کچھ حادثہ خلل کا
    مالک پھر اور کوئی ٹھہرے گا تیرے ڈل کا

محاورات

  • تجھ پڑے جو حادثہ دل میں مت گھبرا۔ جب سائیں کی ہو دیا کام ترت بن جا

Related Words of "حادثہ":