حال میں کے معنی
حال میں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حال + میں (ی مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |حال| کے ساتھ ہندی سے ماخوذ |میں| بطور حرف جار لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس وقت","ان دنوں","موجودہ زمانے میں"]
اسم
متعلق فعل
حال میں کے معنی
١ - موجودہ زمانے میں، ان دنوں، ابھی۔
حال میں شاعری کا ہے یہ ڈھنگ اپنا جو شعر ہے وہ حالی ہے (١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ٣٣٧)
حال میں english meaning
presentcurrentnow passing; at presentA kinga term in chess when the king only can move
شاعری
- حیراں ہو میرے حال میں کہنے لگا طبیب
اس دردمندِ عشق کی میں کیا دوا لکھوں - مرے حالات مجھ کو چُھو نہ جائیں
مجھے ہر حال میں انسان رکھنا - گزرے کل سا لگتا ہو جب آنے والا کل
ایسے حال میں رہنے سے تو بہتر ہے کہ چل - میں ہر حال میں مسکراتا رہوں گا
تمہاری محبت اگر ساتھ ہوگی - منج نین جون گگا جمنا پہ پاٹ دونو دوڑتے
کس دھر کہوں یو حال میں جس دھر کہوں نیں فائدہ - دیکھیں گی تجلی نہ کسی حال میں آنکھیں
الجھیں گی جو دنیا کے زرو مال میں آنکھیں - فاقہ کرلیتے ہیں یا آب وغذا پاتے ہیں
شکر ہر حال میں خالق کا بجالاتے ہیں - دلوں کو دیوانہ کریں چال میں
بلالاویں عالم پہ ہر حال میں - ہرگز کسی کے حال میں بہبود گی نہیں
اب آگرے کے نام کو آسودگی نہیں - اس حال میں طالب کو ہووے محااَنینت
منصور ہو کہنے سے بہت درد سری ہے
محاورات
- آپ اپنے حال میں گرفتار ہونا
- اپنے اپنے حال میں سب مست ہیں
- اپنے حال میں مست ہیں
- اثنائے حال میں
- ایک حال میں گزرنا
- ایک حال میں ہونا
- حال میں فال دہی میں موسل
- حال میں قال دہی میں موسل
- ہر حال میں