حبس کے معنی

حبس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَبْس }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء میں "نورالہدایۃ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بند کرنا","(حَبَسَ ۔ بند کرنا)","پانی کا ذخیرہ","قید خانہ","ہوا کا بند ہوجانا"]

حبس حَبْس

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

حبس کے معنی

١ - زندان یا خرابے میں سزا کے طور پر بند یا نظربند رہنے کی حالت، اسیری۔

"میں نے سوچا کہ شاید قیدیوں . کی اشیا مدتِ حبس تک سرکار میں رکھ لی جاتی ہیں" (١٩١٥ء، سجاد حسین، کائنات، ٢٣)

٢ - قید خانہ، زندان، جیل۔

 حبس مدفن ہے نہ تفریح یہاں ڈھونڈ اے روح حکم اس گھر میں ہوا کو نہیں چلنے کے لیے (١٨٦٦ء، ہزبر، دیوان، ١١١)

٣ - وہ کیفیت جو موسم گرما یا برسات میں ہوا کے بند ہو جانے سے پیدا ہوتی ہے، اُمس، گُھٹن، گھمس۔

"گرمیوں کے موسم کی ایک شام تھی، اور فضا میں بڑا جس ہو رہا تھا" (١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٨٥)

٤ - رکنا، باز رہنا (کسی کام کرنے سے)۔

"قاضی کا خرچ بیت المال میں سے دیا جاوے گا اور یہ خرچ جزا ہے جس کی یعنی قاضی جو اپنے حوائج ضروریہ وغیرہ چھوڑ کر رکا بیٹھا رہتا ہے اوس کا عوض ہے نہ اجرت قضا" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ٣، ٧٨)

٥ - [ طب ] رطوبات جسم کا بند کرنا یا ہونا، خون پیشاب وغیرہ کی بندش اور رکاوٹ۔ (مخزن الجواہر)

"الا اللہ . ایک ہی حبس میں . دوسری بار محمدۖ رسول اللہ ملائے" (١٩٧٤ء، انفاس العارفین (ترجمہ)، ٤٠)

٦ - سانس روکنے یا سانس روک کر وظیفہ پڑھنے کا کام یا مدت۔

حبس کے مترادف

گھٹن, بند

اُمس, انقباض, انقباظ, بند, تالاب, جیل, روک, ضیق, عُکّہ, قید, گھمس, گُھمس, گھٹاؤ, گھٹن, گُھٹن, محبس, کنارہ

حبس کے جملے اور مرکبات

حبس بے جا, حبس البول, حبس خانہ, حبس دائمی, حبس دم, حبس دمی, حبس دوام, حبس قلیل, حبس مدید, حبس ناجائز, حبس نفس, حبس بول

حبس english meaning

confinementimprisonmentrestrictionkeeping in; a place of confinementprisonjail a prisoner; A dammoundbank; a reservoirtankpondlongest and darkest night of the yearretentionwith holding

شاعری

  • وہی عاشق کی تیرے حسرت دیدار دیکھے گا
    کھل رہ گئی ہوں بعد از ذبح حبس تخچیر کی آنکھیں

محاورات

  • حبس دوام بعبور دریائے شور
  • حبس دوام بہ عبور دریائے شور
  • ہوا حبس ہونا

Related Words of "حبس":