محبوب سبحانی
{ مح (فتحہ م مجہول) + بو + بے + سب + حا + نی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |محبوب| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے اسم |سبحان| کے آخر پر|ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء کو "سودا" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر )
محبوب سبحانی کے معنی
١ - خدا کا پیارا، محبوب خدا، محبوب کبریا؛ مراد : حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم۔
سلام اے آمنہ کے لال اے محبوبۖ سبحانی سلام اے فخر موجودات فخر نوع انسانی (١٩٢٨ء، شاہنامۂ اسلام، ١١٤:١)
٢ - حضرت نظام الدین اولیاء کا ایک لقب۔ (علمی اردو لغت)
تو ہی غوث اعظم قطب عالم خواجہ عالم ہیں قائم تجھ سے سب ارض و سما محبوب سبحانی
٣ - حضرت سید شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرۃ العزیز کا ایک لقب۔