حدت ذہن کے معنی
حدت ذہن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حِد + دَتے + ذِہْن }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حدت| کے آخر پر |کسرۂ اضافت| لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم |ذہن| لگانے سے مرکب اضافی |حدتِ ذہن| بنا۔ اس ترکیب میں حدت مضاف ہے اور ذہن مضاف الیہ ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٧ء میں "ستۂ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
حدت ذہن کے معنی
١ - قوت فکر، ذہانت، عقل مندی، ذکاوت۔
"خدا تم کو اس سے زیادہ قوت حافظہ اور حدتِ ذہن - عنایت کرے۔" (١٨٣٧ء، ستۂ شمسیہ، ٩٥:١)