حرا کے معنی

حرا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حِرا }

تفصیلات

iعربی زبان میں بطور اسم |عَلَم| مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصل صورت اور اصل معنی میں ہی بطور اسم معرفہ مستعمل ہے۔ ١٩٢٧ء میں "ظہور رحمت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مکہ میں ایک پہاڑ کا نام"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

حرا کے معنی

١ - مکہ معظمہ سے شمال مشرق کی جانب تقریباً تین میل کے فاصلے پر ایک پہاڑ جس کے غار میں پیغمبر صلعم عبادت کے لیے جایا کرتے تھے اور اسی غار میں آپ پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔

 طائف سے کوئی پوچھے سنے ثور و حرا سے سچ کیسے گزرتا ہے رہ عشق و وفا سے (١٩٨٤ء، مرے آقا، ٥٩)

حرا english meaning

Hira cave in the mountain near Meccaname of a mountain in Makkah

شاعری

  • یہ جو بے رنگ سی‘ بے آب سی آتی ہے نظر
    اِسی مٹی پہ پڑا کرتے تھے وہ نُور قدم
    جن کی آہٹ کا تسلسل ہے یہ سارا عالم
    جن کی خوشبو میں ہرے رہتے ہیں دل کے موسم
    جس کی حیرت سے بھرے رہتے ہیں خوابوں کے نگر

    وہ جو اِک تنگ سا رستہ ہے حرا کی جانب
    اُس کے پھیلاؤ میں کونین سمٹ جاتے ہیں
    آنکھ میں چاروں طرف رنگ سے لہراتے ہیں
    پاؤں خُود جس کی طرف کھنچتے چلتے جاتے ہیں
    یہی جادہ ہے جو جاتا ہے خُدا کی جانب

    کتنی صدیوں سے مسلط تھا کوئی شک مُجھ پر
    اپنے ہونے کی گواہی بھی نہیں ملتی تھی
    حبس ایسا تھا کوئی شاخ نہیں ہلتی تھی!
    اک کلی ایسی نہیں تھی جو نہیں کھلتی تھی
    جب کُھلی شانِ ’’رفعنا لک ذِکرک‘‘ مجھ پر

    آپ کا نقشِ قدم میرا سہارا بن جائے!
    بادِ رحمت کا اشارا ہو سفینے کی طرف
    وہ جو اِک راہ نکلتی ہے مدینے کی طرف
    اُس کی منزل کا نشاں ہو مِرے سینے کی طرف
    مرے رستے کا ہر اک سنگ ‘ ستارا بن جائے!!
  • حقا مآل کار پہ اس کی نگاہ تھی
    تھا وحی کا سبق تو حرا درس گاہ تھی
  • حرا کا حرارت سے دل جل رہا ہے
    دل سنگ بھی مثل زر گل رہا ہے

محاورات

  • آب و دانہ حرام کردینا یا کرنا
  • آب و دانہ حرام ہو جانا یا ہونا
  • آرام حرام (یا تلخ) کرنا
  • انحراف کرنا
  • باپ نہ دادے سات پشت حرامزادے
  • جس کے ماں باپ جیتے (زندہ) ہیں وہ حرام کا (حرامی) نہیں کہلاتا
  • جس کے ماں باپ جیتے ہیں وہ حرامی نہیں کہلاتا
  • جیسا من حرام میں ہوئے تیسا ہری میں ہوئے۔ چلا جائے بیکنٹھ میں روک نہ ساکے کوئے
  • چھٹی نہ چلا حرام کا پلا
  • حرارہ لانا

Related Words of "حرا":