حسن سلوک کے معنی
حسن سلوک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حُس + نے + سُلُوک }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حسن| کے آخر پر |کسرۂ اضامت| لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم |سلوک| لگانے سے مرکب اضافی |حسن سلوک| بنا۔ اس ترکیب میں |حسن| مضاف ہے اور سلوک مضاف الیہ ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء کو "خیابان آفرنیش" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اچھا رویّہ","اچھا سلوک","اچھی طرح پیش آنا","عمدہ برتاؤ","نیک سلوک"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
حسن سلوک کے معنی
١ - اچھا برتاؤ، اچھا رویہ، خوش اخلاقی۔
"وہ ولنگڈن نرسنگ ہوم کے طریق علاج سے بھی مطمئن تھے اور ڈاکٹروں کے حسن سلوک سے بھی" (١٩٨٢ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ١٩٩)
شاعری
- خط کی آمد شد میں ان سے ہوگیا حسن سلوک
جادہ مقصود سمجھے ہیں خط معطر کو ہم