حکیم کے معنی
حکیم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حَکِیم }دانا، طبیب
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["روکنا","(حَکَمَ ۔ روکنا)","چارہ ساز","چارہ گر","دانش ور","صاحبِ تدبیر","صاحبِ دانش","صاحبِ علم","صاحبِ فراست","فلسفہ دان"],
حکم حَکِیم
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جمع : حُکَما[حُکَما]
- جمع غیر ندائی : حَکِیموں[حَکی + موں (واؤ مجہول)]
- لڑکا
حکیم کے معنی
جو مکی و مدنی ہو وطن کا ہے وطنی حکیم و حامل احکام و حاکم و احکم (١٩٦٦ء، منحمنا، ٤٦)
"حکیموں جراحوں کی طلبی ہوئی" (١٩١٣ء، انتخاب توحید، ٦١)
"خدا وند عالم نے خود اپنی کریم ذات کو حکیم سے موسوم کیا ہے" (١٨١٠ء، اخوان الصفا، ١٤)
"قسم ہے قرآن کی جو کہ حکیم ہے" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٣٥:١)
حکیم کے مترادف
آسی[2], زیرک, عقل مند, بید, معالج
بدھواں, بَید, دانا, دانشمند, زیرک, سمجھدار, طبیب, عاقل, عالم, عقلمند, فاضل, فلاسفر, فلسفی, فیلسوف, گیانی, معالج, وید, ڈاکٹر
حکیم کے جملے اور مرکبات
حکیم امت, حکیم جی, حکیم حاذق, حکیم طبیعیات, حکیم مشرب, حکیم مطلق
حکیم english meaning
a wise mana sage; a philosopher; a physiciandoctora doctora philosophera physiciana sagefootball |E|philosopherphysician ; doctorsage ; savantHakeem
شاعری
- یہی قیاس میان حکیم اور معجون
کتاب وکاتب او آوند اور کلال میں کر - حکمت سے جے حکیم یو پیدا جہاں کیا
روشن پھر اختراں سوں گگن کے تھراں کیا - مو درد کا علاج کرن توں حکیم ہے
مو آ درد دیکھ حکیماں کدہیں نہ رنج - مجھ درد پر دوا نہ کرو تم حکیم کا
بن وصل نئیں علاج برہ کے سقیم کا - یہ سن کے بولی سراسیمہ ہو کے وہ صابر
کوئی حکیم وہاں ہے علاج کی خاطر - سمجھو نہ سہل تم خفقان کو حکیم جی
حضرت اسے بھی جانیے ہمزادہ جنوں - حکمت سے جے حکیم یو پیدا جہاں کیا
روشن پھر اختراں سو گگن کے تھراں کیا - جو خط جوہری ممکن نہیں حکیم کنے
تو اوس کی دیکھ کمر کیا کرے گا توڑ اور جوڑ - سودا ہوا مزاج زمانہ کو یا خدا
تو ہے حکیم کھول دے اب اس کے چار بند - دیا شاہ فرماں لوٹنے دام کوں
کیا حکیم سب خاص ہور عام کوں
محاورات
- برا حکیم خدا کا غضب
- بل سوں نامی ہوگئے رستم ارجن۔ بھیم۔ بل بن کیسی حاکمی کہہ گئے سانچ حکیم
- پیش طبیب (حکیم) مرو پیش کار آزمودہ (تجربہ کار) برو
- حکیم اوروں کی دوا کرے اپنی نہ کرے
- حکیم کو قارورے سے کیا لاج
- ظرافت بسیار ہنر ندیماں است و عیب حکیماں
- قضا کے آگے حکیم احمق
- ناکس بہ تربیت نشود اے حکیم کس
- نیا حکیم دے افیم
- نیم حکیم خطرہ جان نیم ملا خطرہ ایمان