حیدر کے معنی

حیدر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَے (ی لین) + دَر }شیر خونخوار، شیر، ببر شیر، حضرت علی

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے ١٥٩١ء کو "گل و صنوبر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مضبوط اور موٹا ہونا","(حَدَرَ ۔ مضبوط اور موٹا ہونا)","ببر شیر","برطانيہ کا قومي نشان","حضرت علی کا لقب","شير مرد"],

حیر حَیدَر

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

حیدر کے معنی

١ - شیر۔

 خبرداری کی خاطر ہے وہ حیدر بشر کو ہے وہاں جانا بہت ڈر (١٥٩١ء، گل و صنوبر (ق)، ٤٥)

٢ - حضرت علی کا لقب۔

 مولا حرم ہے عرش معلٰی مقام ہے حیدر مرا لقب ہے علی میرا نام ہے (١٩١٢ء، شمیم، ریاض، شمیم، ١٢٢)

حیدر اسلام، حیدر امام، حیدر مقبول، حیدر رضا

حیدر کے مترادف

سنگھ

اسد, سنگھ, شجاع, شعر, شير, شیر, شیرببر, کیہری

حیدر کے جملے اور مرکبات

حیدر کرار

حیدر english meaning

a lion; a name of (Hazrat) Ali (P.B.U.H)son-in-law of (Hazrat) Muhammad (P.B.U.H); a proper namehybridmixedHaider

شاعری

  • یہ تن و توش میں حیدر تھے تو مرحب تھا وہ فیل
    وہ جو آتش کا تھا پرکالہ تو یہ جان عقیل
  • جرأت میں بھی ہمت میں بھی ہے حیدر ثانی
    عباس سے ہے آس وہی لائے گا پانی
  • مدح حیدر میں کھولیے جو دہن
    اس سے آگے نہیں ہے جائے سخن
  • میں دلبر حیدر ہوں خبر ہے کہ نہیں ہے
    میں آل پیمبر ہوں خبر ہے کہ نہیں ہے
  • یہ مصطفیٰ کا صبر تو حیدر کا وہ جلال
    ہیں اپنی اپنی آن میں دونوں ہی بے مثال
  • یوں لے چلے گلیم میں حیدر کے نور عین
    کاندھا دیئے سرہانے حسن پائنتی حسین
  • دل حیدر کا صدقہ کعبہ ہے قبلہ نما جس کا
    مجھے محسوب کر پایہ شناسان محمد میں
  • تحیات اے عزیاں بابت آل پیمبر ہے
    درود اے دوستان شائستہ اولاد حیدر ہے
  • رن کو جب تیغ بکف اکبر جرار چلے
    سینہ تانے صفت حیدر کرار چلے
  • حیدر کے یہ دلدار ہیں سبیر کے بھائی
    بہکاکے انھیں شمر نے کیوں بات کنوائی

Related Words of "حیدر":