حیران کے معنی

حیران کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَے (ی لین) + ران }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(حَیرَ ۔ گھبرا جانا)","انگشت بدنداں","بھٹکنے والا","حواس باختہ","حیرت زدہ","سرگشتہ (کردینا کرنا ہوجانا ہونا کے ساتھ)","سٹ پٹایا ہوا","گھبرایا ہوا","وحشت زدہ","ہکّا بکّا"]

حیر حَیران

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

حیران کے معنی

١ - بھوچکا، ہکا بکا، متحیر، متعجب، دنگ۔

"تعمیر و تخریب اور عقل و جہالت کے اس تفاد پر ہم جتنا بھی حیران ہوں کم ہے" (١٩٨٤ء، گردراہ، ٣٠١)

٢ - پریشان، سرگرداں۔

"اماں جان تم کسی بات سے حیران نہ رہو میں بھی آپکی اور یہ تنخواہ بھی آپکی" (١٩١١ء، قصۂ میر افروز، ٧١)

٣ - بے حس و حرکت (آئینے میں نظر آنے والی تصویر کے لیے)۔ (ماخوذ، نوراللغات)

 اوسکا حیراں ہوں میں جو کہتا ہے دیکھ لے منہ نہ آرسی میرا (١٨٦٧ء، عرش (میر کلو)، دیوان، ٨)

٤ - عاشق۔

حیران کے مترادف

بھیانک, شش در, شوریدہ, شیفتہ, دنگ, متحیر, آشفتہ مزاج, ششدر

بدحواس, بھونچکا, پراگندہ, پریشان, تائہ, خراب, دنگ, سادر, سراسیمہ, سرگرداں, ششدر, متحیر, متعجب, متوحش, مہوت

حیران کے جملے اور مرکبات

حیران وار, حیران کار, حیران کن, حیران نگاہی

حیران english meaning

in a state of confusion or perplexityperplexedbewildereddistractedconfoundedastonished (at)disturbed; harassedplaguedworrieddistressedastonishedconfusedmedley [~سات CONTR.]mixture of seven different cerealssurprise

شاعری

  • سب کُھلا باغ جہاں الاّیہ حیران و خفا
    جس کو دل سمجھے تھے ہم سو غنچہ تھا تصویر کا
  • تیرے جلوہ کا مگر رو تھا سحر گلشن میں
    نرگس اِک دیدۂ حیران تماشائی تھا
  • حیران رنگِ باغ جہاں تھا بہت رُکا
    تصویر کی کلی کی طرح دل نہ وا ہوا!
  • یعنی کہ اپنے عشق کے حیران کار میر
    دیوار کے سے نقشِ در اوپر کھڑے رہے
  • کس ایسے سادہ روکا حیران حسن ہے یہ
    مرات گاہ دبیگہ بھوچک رہا کرے ہے
  • بُھلا کے وہ ہمیں حیران ہے تو کیا کہ ابھی
    اسی طرح کا ہمیں بھی کمال کرنا ہے
  • چاند بھی میری طرح حُسن شناسا نکلا
    اس کی دیوار پہ حیران کھڑا ہے کب سے
  • گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ
    عجیب مانوس اجنبی تھا‘ مجھے تو حیران کرگیا وہ
  • مثالِ نقش پا، حیران تیرے!
    ہوا کی راہ میں بیٹھے ہوئے ہیں
  • منظر جو دل پسند تھے، آگے نکل گئے
    رستوں میں ایک دیدۂ حیران رہ گیا

محاورات

  • پیسے پیسے کو حیران
  • حق حیران رہ جانا
  • صورت آئینہ حیران رہ جانا یا ہونا
  • عاشقی چپست بگو بندئہ جاناں بودن،دل بدست دگرے دادن وحیران بودن
  • عقل حیران ہونا
  • کوڑی کوڑی کو تنگ (حیران) ہونا
  • کھاوے ‌پان ‌ٹکڑے ‌کو ‌حیران
  • یہاں ‌ہم تم ‌بھی ‌حیران ‌ہیں

Related Words of "حیران":