خاتون کے معنی

خاتون کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خا + تُون }بیگم عورت

تفصیلات

iترکی زبان سے ماخوذ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٥ء کو "قصہ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امیر زادی","امیر گھر کی عورت","امیر گھرکی عورتوں کا لقب","بی بی","بیاہی عورت","شریف زادی","عالی خاندان عورت","عورتوں کا ایک نام","عورتوں کے نام کے آخیر میں آتا ہے جیسے زبیدہ خاتون"],

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : خَواتِین[خَوا + تِین]
  • لڑکی

خاتون کے معنی

١ - معزز عورت، بی بی، بیگم۔

"مہربانی کر کے اس خاتون کے متعلق حالات معلوم کر کے آگاہ کریئے" (١٩٣٥ء، اقبال نامہ، ٣١٣:١)

٢ - ملکہ؛ امیر گھر کی عورت، امیر زادی، لیڈی۔

 خاتون مصر اب مہ کنعاں کے واسطے زنداں تمام ہالہ آغوش ہو گیا (١٩٢١ء، انجم کدہ، ٤١)

٣ - بیوی، زوجہ۔

"منشی محمد احمد کی خاتون نے ٢٤ شعبان کو رحلت کرکے مجھے اور بھی چور کر ڈالا" (١٨٩٣ء، مکاتیب امیر مینائی، ١٨٣)

٤ - خاتون جنت کی تخفیف، مراد حضرت فاطمہ بنت محمد رسول اللہ صلی اللہ الیہ وآلہ وسلم

 سو خاتون کے گلشن کا ہے بارتوں حسن کے گھرانے میں سردارتوں (١٦٤٥ء، قصہ بے نظیر، ١٤)

خاتون السلام، خاتاون جنت

خاتون کے مترادف

خانم, مادام, بیگم, ملکہ

بانو, بیگم, بیوی, خانم, رانی, شریمتی, شہزادی, عورت, لیڈی, ملکہ

خاتون کے جملے اور مرکبات

خاتون خانہ, خاتون اول, خاتون جہاں, خاتون حشر, خاتون خم, خاتون شہابی, خاتون عرب, خاتون فلک, خاتون جنت, خاتون محل, خاتون یغما

خاتون english meaning

A noble womana ladymatron (a common termination of Muhammadan female names)the first lady of (the state, etc.)Khatoon

شاعری

  • پاک سیرت محترم خاتون اے عالی صفات
    آج کچھ کہنا ہے تجھ سے سن بگوش التفات
  • کے اب جا گھر کوں خاتون آئی مراد
    دے مراد حق تجہ کرے گا دل کوں شاد
  • مجلس ملک مآب ہے شیعہ فلک جناب
    خاتون حشر پیار سے کرتی ہیں یہ خطاب
  • تعلیم لڑکیوں کی ضروری تو ہے مگر
    خاتون خانہ ہوں وہ سبھا کی پری نہ ہوں
  • خاتون دو جہاں کے جگر کوں دیا ہے داغ
    اس غم سوں خم کیا ہے گگن پر ہلال کوں
  • فرماتی تھیں یہ دختر خاتون کائنات
    تم دونوں کے بزرگ ہو یہ کون سی ہے بات
  • چپ ہی راز کیاں باتاں بولتا تو نیں آیا
    عارف بی بی خاتون سوں مجہ نیں چھپایا
  • سر پر ہیں اب علی نہ رسول فلک و قار
    گھر لٹ گیا گزر گئیں خاتون روزگار
  • دیکھو خاتون دوراں کا اے شوہر کیا حق نے
    او سر کا تاج مرض ہے دیکھو کہترو مہتر کا

محاورات

  • لاڈ ‌کا ‌نام ‌بھنبھاڑ ‌خاتون

Related Words of "خاتون":