خاص الخاص کے معنی
خاص الخاص کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + صُل (ا غیر ملفوظ) + خاص }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |خاص| کے ساتھ |ال| بطور حرف |تخصیص| لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم صفت |خاص|ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٥٨٢ء میں "کلمہ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت منظور نظر","سخت مرغوب","نہایت چیدہ یا منتخب"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
خاص الخاص کے معنی
١ - مخصوص ترین، نہایت چیدہ و منتخب، مبول ترین، بہت قریبی، بہت عزیز۔
"ہر دو افراد مافیا (سسلی کی ایک قانون شکن جماعت) کے ہٹلر اور انٹرنیشنل ڈرنگ رنگ کے سرغنہ سیلی ٹماٹر. کے خاص الخاص گرگے تھے۔" (١٩٨٣ء، تلاش، ١٢٥)
٢ - ٹھیک ٹھیک، ٹھیٹ، یعنی، خالص، یکسر۔
"لڑکی خاص الخاص لکھنؤ کے ایک ایرانی نژاد خاندان کی تھی۔" (١٩٦٧ء، جلاوطن، ١١٧)
خاص الخاص english meaning
(Plural) of ضمیر*
شاعری
- نامراداں کی مراداں کوں اگر بر لیاوے
سبھی خیراں منے او خیر اہے خاص الخاص