خاطر داشت کے معنی

خاطر داشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خا + طِر + داشْت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |خاطر| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغہ امر داشت| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء میں "تذکرۃ الکرام"میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

خاطر داشت کے معنی

١ - دیکھ بھال، خبر گیری، خدمت، نگہداشت، خاطر۔

"وہ تمہاری جتنی حاطر داشت اس وقت کرتی ہیں، تمہارے ہمارے نکاح کے بعد اس سے زیادہ کریں گی۔" (١٩٢٥ء، مینابازار، شور، ١٧٠)

٢ - دل جوئی، دلداری۔

"شہزادے کی حالت پر رحم آتا تھا اور اس کی خاطر داشت کا خیال ٹہوکے دیتا تھا۔" (١٩١٣ء، کرشمۂ تقدیر، ٦٢)

٣ - خلق، اخلاق؛ یادداشت، پاس، مروّت (جامع اللغات)

خاطر داشت کے مترادف

خوش خلقی, خلق, خوش اخلاقی