خالی خالی کے معنی

خالی خالی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خا + لی + خا + لی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |خالی| کی تکرار سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور مستعمل ہے ١٨٧٧ء میں "کلیات قلق" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خالی خالی کے معنی

١ - بے کیف، بے اثر۔

"اس نے خالی خالی نظروں سے مجھے دیکھا اس کے چہرے پر پتھر کی مورتی جیسی بے حسی اور بے تاثیری تھی۔" (١٩٧٩ء، بدن کا طواف، ١١)