خاکہ نویسی کے معنی
خاکہ نویسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + کَہ + نَوی + سی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خاکہ| کے ساتھ فارسی مصدر |نوشتن| سے مشتق صیغہ امر |نویس| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٣ء میں "جدید ادب کے دو تنقیدی جائزے" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
خاکہ نویسی کے معنی
١ - خاکہ نویس کا اسم کیفیت و خاکہ بنانے یا لکھنے کا کام۔
"خاکہ نویس ہمارے ادب میں اب ایک محترم اور اہم صنف بن گئی ہے۔" (١٩٦٣ء، جدید ادب کے دو تنقیدی جائزے، ١٠٧)