خام ادویہ کے معنی
خام ادویہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خام + اَد + وِیَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خام| کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم |دوا| کی جمع |ادویہ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٦٧ء میں "بنیادی خرد حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
خام ادویہ کے معنی
١ - [ طب ] دواؤں میں استعمال ہونے والی حیواناتی، نباتاتی اور معدنی اشیاء جو اپنی اصلی اور قدرتی شکل میں دوا سازی کے لیے مہیا کی جاتی ہیں۔
"یہ بھی ایک قسم کے نامیاتی کیمیائی مادے ہیں لیکن. ان کو خام ادویہ کے علم میں خصوصی حیثیت حاصل ہے۔" (١٩٦٧ء، بنیادی خرد حیاتیات، ٣٦٠)