خامی کے معنی
خامی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + می }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خام| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت و اسمیت لگانے سے |خامی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["احمق پن","بے مشقی","مورکھ پن","ناآزمودہ کاری","ناپختہ کاری","ناتجربہ کاری","کچا پن","کچّا پن"]
خام خامی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : خامِیاں[خا + مِیاں]
- جمع غیر ندائی : خامِیوں[خا + مِیوں (و مجہول)]
خامی کے معنی
وہ مہ ہے بدر جس کو ہما تمامی ثمر کس کام کا جس میں ہے خامی (١٨٧٢ء، خامد خاتم النبین، ٢٠٤)
"رات آپ نے مری تقریر سنی ! . کی آپ ہندوستان میں سیکولرازم کی تیسری خامی کی دوسری مشق پر تھے کہ مجھے نیند آ گئی۔" (١٩٨٦ء، تکبیر، کراچی، ٢٤، جولائی، ٤٧)
"آخر میں قارئین کرام سے . گزارش ہے کہ کتاب کے مطالعہ کے وقت جو فرو گذاشتیں نظر آئیں ان سے . آگاہ فرمائیں تاکہ آئندہ اشاعت میں ان خامیوں کا ازالہ کیا جائے۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زاہراوی، ٥)
"خامیوں کو دور کرنے کے لیے فلپ فلاپ میں چند اضافے کیے جاتے ہیں۔" (١٩٨٤ء، ماڈل کمپیوٹر بنائیے، ٨٩)
اے آرزو اپنی خطا کیا، تھی یہ سوزِ محبت کی خامی جب شمع بناتے بن نہ پڑی پروانہ بنا کر چھوڑ دیا (١٩٥١ء، آرزو لکھنوی، سازحیات، ١٣)
وہ موسٰی کی تمناتں کی خامی وہ اس کی شرح حرفِ لن ترانی (١٩٤٧ء، نوائے دل، ٣٤٦)
"اختر شیرانی جو نئی شاعری کا شہریار تھا جس میں بشری خامیاں چاہے بے شمار ہوں لیکن جس کے متعلق کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مکتبر تھا۔" (١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٧٣)
خامی کے مترادف
حرج, دھبا, عیب, نقص
ابلہی, برائی, بیوقوفی, حماقت, حُمق, خرابی, سقم, عیب, ناپختگی, نادانی, نارسیدگی, نقص, نقصان, کمزوری, کمی, کوتاہی
خامی english meaning
rawnessunripe nessimmaturity; in experience; imperfectiondefectfault; weaknessinfirmity (of a title); losserrorflawmistake
شاعری
- کبھیں بالے کبھیں بوڈے کبھیں سیوک کبھیں سامی
کبھیں گر ہو کبھیں چیلے کبھیں پختے کبھیں خامی - حقیقت سوں تری مدت سوں ہم واقف ہیں اے زاہد
عبث ہم پختہ مغزاں سوں نہ کر اظہار خامی کا - سکوں ہو یا حرکت خامی کہ گویائی
خدا کی یاد میں مصروف صبح سے تاشام - حقیقت سوں تری مدت ستی واقف ہیں اے زاہد
عبث ہم پختہ مغزاں سوں نہ کر اظہار خامی کا - کبھیں بالے کبھیں بوڈے کبھیں سیوک کیھیں سامی
کبھیں گرہو کبھیں چیلے کبھیں بختے کبھیں خامی - آتش عشق سوں نکل جانا
عشق بازاں کے حق میں خامی ہے - خامی خامہ ہو ثابت جو لکھوں طیریہ ہے
سر بلندی سے عیاں ہے کہ فلک سیر یہ ہے - مل سے کہہ دو کہ تجھ میں خامی ہے
زندگی خود ہی اک غلامی ہے - خامی جاتی ہے کوئی گھر بیٹھے
پختہ کاری کے تئیں سفر ہے شرط - میں یوں کہا تیری چچی ہرکیں جا کچھ کچھ بولتی
کئی سچ اسی کی فکر ہے اول بھی خامی کئی ہے خام
محاورات
- امور میں خامی رہ جانا
- بسیار سفر باید تاپختہ شود خامی
- نیت میں خامی ہونا