خانساماں کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word khansamaan meanings and details

خانساماں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خان + سا + ماں }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ لفظ |خان| کے ساتھ فارسی ہی کا اسم |سامان| کی مغیر یہ صورت |سامان| لگانے سے |خانساماں| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٤١ء کو "دیوان زادہ خاتم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انگریزوں کا باورچی","داروغہ خانہ","داروغۂ مطبخ","طعام پز","منتظم خانہ","مہتمم خانہ","میر ساماں","وہ شاہی افسر جو بادشاہ کے محل کا منتظم ہوتا تھا","کھانا پکانے والا","کھانا کھلانے والا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : خانْسامے[خان + سا + مے]
  • جمع : خانْسامے[خان + سا + مے]
  • جمع غیر ندائی : خانْساموں[خان + سا + موں (و مجہول)]

خانساماں کے معنی

١ - داروغہ یا مہتمم (کسی بڑے گھرانے یا ریاست کا)، میر سامان، شاہی محل کا میر۔

"ان کے پاس ایک اہل کار کی ضرورت تھی جنت آرام گاہ نے لکھنو سے طلب فرما کر نواب فردوس مکان کی خدمت میں ١٢٥٩ء میں مقرر کر دیا اور خانساماں کا عہدہ دیا" (١٩٢٩ء، تذکرہ کا ملان رام پور، ٤٨٤)

٢ - کھانا پکانے والا باورچی۔

"کچھ نہ ہو تو ایک بیرا، ایک خانساماں.ان کا ہونا ضروری ہے" (١٩٣٢ء، روحانی شادی، ١٩)

٣ - انگریزی وضع سے لوگوں کھانا کھلانے والا خدمت گار، کھانے کی میز لگانے والا۔

 ہو سکے گا کس طرح احمق ادا ہوٹل کا بل نقد دل تھا وہ تو نذر خانساماں ہو گیا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ١٥)

خانساماں or khansamaan english Translation

(lit.) "Master of the stores"a house stewardbutlermajor-domo(also kha-ne saman|) the Royal Stewardfascinated (by)infatuated (with)Lord Chamberlain [P~ خان+سامان]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!