خانگی کے معنی
خانگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خان + گی }
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے، اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت اور گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو "خرد افروز" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آموختہ (لکھنو)","خانہ نشیں کسبی","گھر کا","گھر کی پکی ہوئی روٹی","گھر کے متعلق","متعلق بہ خانہ","نج کا","وہ پردہ نشین عورت جو زنا کاری کا پیشہ کرتی ہو"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
خانگی کے معنی
["\"اسلامی خانگی مدارس کو امداد عطا کی جائے\" (١٩٤٠ء جائزہ زبان اردو، ٦٢:١)","\"امجد اس واقعہ. اپنے اوپر خانگی بوجھ کا اضافہ دیکھ کر طرح طرح کی ہدایات صادر کرنے لگا تھا\" (١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ٣٠)","\"وہ (انشا). ہندوستان کی عام سماجی اور خانگی زندگی سے گہرا ربط رکھتے ہیں۔ (١٩٥٧ء، تحقیق و تنقید۔ ١٠٠)"," سرفروشوں کے ہیں ہم سر، آپ سر، سرکار کے آپ کا منصب ہے سرکاری، ہمارا خانگی (١٩٢٧ء، بہارستان، ٧٥٦)"," جنس بازار کی قیمت تو کھلی رہتی ہے خانگی بہی رقم آنکھوں میں تلی رہتی ہے (١٨٧٨ء، بحر (شعلۂ جوالہ، ٢٨٥:١))","\"بعض خانگی ضرورتوں نے بھی ان کو اس قیام پر مجبور کیا\" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٣٤٨)","\"آزاد بطیں بہت بلند پرواز ہوتی ہیں اور خانگی بطوں کو دس پانچ ہاتھ بھی اڑنا مشکل ہوتا ہے\" (١٩٢٤ء، پرندوں کی تجارت، ٨)","\"خانگی لوگوں کو غلہ اور دوسری ضروریات زندگی کی چیزیں انبار خانوں میں جمع کرنے کی ممانعت کی جائے\" (١٩١٣ء فغان ایران، ٣٥٩)","\"یہ صفحے ان خانگی رازوں کے بیان کرنے کے لیے نہیں ہیں جن کی حفاظت ایک شہنشاہ اور ایک بھنگی کو یکساں مدنظر ہوتی ہے\" (١٨٩٣ء بست سالہ عہد حکومت، ٩٧)","\"تم بانگی دکھاؤ، رات بھر اپنا سر پھراؤ، بھولی ہوئی خانگی سناؤ\" (١٩٠١ء راقم عقد ثریا، ١٦٦)","\"تحریک (تحریک خلافت) کی سرد بازاری کو دیکھ کر ایک خانگی نیاز نامہ میں سردار قافلہ. کے نام لکھنا پڑا\" (١٩٤٥ء، حکیم الامت، ٤٩)"]
["\"موئے کٹنے ہماری سرکار کوئی کسبی خانگی ہیں جو باہر کے مردوں سے رقعہ بازی کرتی ہیں\" (١٩٢٤ء، اختری بیگم، ٢٤١)"]
خانگی کے مترادف
ذاتی, فاحشہ
اپنا, اندرونی, بچے, بیسوا, چڑیا, چھنال, خاص, دیسی, ذاتی, فاحشہ, قحبہ, گھرکا, گھریلو, مرغی, نجی
خانگی کے جملے اور مرکبات
خانگی سپاہ, خانگی درسگاہ, خانگی زندگی, خانگی ملازم, خانگی ایکٹ, خانگی آمدنی, خانگی معلم
خانگی english meaning
a kept woman; a clandestine prostitutea hidden prositutedomesticframeframe |E|homelypersonalsee under خانہN.M*]
شاعری
- اے ماہ خانگی ترے برقع کو دیکھ کر
تہ کی سفید باف فلک نے ردائے صبح - زمانہ جب تئیں ہے اس کے درد کے مارے
رہیں گے خاک فشاں مرغِ خانگی سارے