خانہ باغ کے معنی
خانہ باغ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + نَہ + باغ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خانہ| کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم |باغ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٤ء کو "سحرالبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ باغ جو مکان کی چار دیواری کے اندر ہو"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
خانہ باغ کے معنی
١ - پائیں باغ، وہ باغ جو مکان کی چار دیواری کے اندر ہوتا ہے، گھر کے کسی حصے سے ملحق، باغیچہ۔
"خانہ باغ اب مہمان خانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔" (١٩٦٧ء، اخبار جہاں، ٨ نومبر، ٢٤)
شاعری
- ایک خانہ باغ چھوٹا سا تھا کھڑ کیوں کے پاس
جس میں کبھی بہار نہ آئی تھی بارہ ماس - وہ صبح کو سویرے اٹھ کے گشت خانہ باغ میں
وہ چھیکنا جو آئے اُڑ کے گل کی بو دماغ میں - ہار میں گوندھ لوں اگر پھول ہوں خانہ باغ میں
اب کے برس تو موگرا گھر میں کھلا نہ باغ میں