خانہ جنگی کے معنی
خانہ جنگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + نَہ + جَن (ن غنہ) + گی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خانہ| کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم صفت |جنگی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء میں "تقلیات" مستعمل ملتا ہے۔, m["آپس کی لڑائی","اندرونِ ملک فساد","باہمی جنگ","ذرا ذرا بات کی باہمی لڑائی","ذرا ذرا کی بات کی باہمی لڑائی","گھر کی لڑائی","گھر کے جھگڑے","گھریلو لڑائی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : خانَہ جَنْگِیوں[خا + نَہ + جَن (ن غنہ) + گِیوں (و مجہول)]
خانہ جنگی کے معنی
١ - ذرا ذرا سی بات پر باہمی لڑائی، آپس کا فساد، گھریلو اختلاف۔
"خانہ جنگی ختم ہونے کے بعد عرب اپنی فتوحات کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے قابل ہو سکے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٣٨:٣)
٢ - اندرون ملک اہل وطن کی لڑائی جو حکومت وقت کے خلاف ہو۔
"وہ اس نازک دور میں خانہ جنگی کو تحریک آزادی کے لیے خطرناک محسوس کرتے تھے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٩٠:٣)
خانہ جنگی english meaning
bomb
شاعری
- بھوکھ کا ذکر اقل و اکثر میں
خانہ جنگی سے امن لشکر میں - ہمارے ملک میں سر سبز اقبال فرنگی ہے
کہ فن کو آپریشن میں بھی شخ خانہ جنگی ہے - یا خانہ جنگی لڑ کر کھایا بدن میں ٹانکا
موچھوں کو تاؤ دے کر سو دوت دات ہانکا