خانہ خرابی کے معنی
خانہ خرابی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + نَہ + خَرا + بی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خانہ| کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم |خرابی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - ویرانی, m["تباہ حالی","خانماں خرابی","خانہ بر اندازی","خانہ بربادی","خانہ ویرانی","خستہ حالی","ستیا ناس","ویرانی (کرنا ہونا کے ساتھ)"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), اسم کیفیت
خانہ خرابی کے معنی
١ - تباہی، بربادی، ویرانی۔
"انہوں نے اپنے ڈراموں کے ذریعے شراب کی خانہ خرابی اور آوارگی کے عبرت ناک انجام دکھا کر سینکڑوں گھرانوں کو تباہی سے بچا لیا۔" (١٩٨١ء، آسماں کیسے کیسے، ١٩)
١ - ویرانی
خانہ خرابی کے مترادف
خانہ بربادی, خانہ ویرانی
آوارگی, اجاڑ, بدحالی, بربادی, پریشانی, تباہی, تخریب, ستیاناس, ناس
شاعری
- کرے نہ خانہ خرابی تری ندامت جور
کہ آب شرم میں ہے جوش چشم ترکا سا - ہوتا اگر نہ خانہ خرابی میں کچھ مزا
کاہے کو بحر بیچ ڈباتا حباب گھر - مدت سے پائے چنار رہے ہیں مدت گلخن تابی کی
برسوں ہوے ہیں گھر سے نکلے عشق نے خانہ خرابی کی - اعتبار عشق کی خانہ خرابی دیکھنا
غیر نے کی آہ لیکن وہ خفا مجھ پر ہوا
محاورات
- خانہ خرابی برپا کرنا