خانہ ساز کے معنی

خانہ ساز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خا + نَہ + ساز }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خانہ| کے ساتھ فارسی مصدر |ساختن| سے مشتق صیغہ امر |ساز| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٩ء میں "مجموعہ نظم بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خانہ ساختہ","غیر اصلی","غیر حقیقی","گھر میں کشید کردہ","گھر کا بنا ہوا","گھر کی بنی ہوئی دوا","مکان بنانے والا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : خانَہ سازوں[خا + نَہ + سا + زوں (و مجہول)]

خانہ ساز کے معنی

١ - گھر کی بنی ہوئی۔

"خانَہ ساز دوا اور بازاری دوا میں جو فرق ہوتا ہے وہ عربک ہائی اسکول کے پرانے نئے استادوں میں تھا۔" (١٩٥٦ء، میرے زمانے کی دلی، ١٢٤:١)

٢ - مقامی، دیسی۔

 پیرمغاں فرنگ کی مے کانشاط ہے اثر اس میں وہ کیف غم نہیں، مجھ کو تو خانہ ساز دے (١٩٠٨ء، بانگ درا، ١١٨)

٣ - خود ساختہ، ایجاد بندہ۔

"لالہ صاحب بیچارے ہمیشہ اپنی خانہ ساز فارسی بولتے ہوئے سنائی دیتے ہیں۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، مضامین، ١٤٩)

٤ - گھر بنانے والا، معمار نیز مراد محبوب۔

 دل اب اس کے ابرو سے چورنگ ہے بنے خانہ ساز اس کا یہ ڈھنگ ہے (١٨٥٩ء، حزن اختر، ١٢٨)

٥ - خاص طرز کا موجد؛ معمار۔

"غالب کو اردو نثر کے خانہ سازوں میں شمار کیا جا سکتا ہے۔" (١٩٨٠ء، نذر حمید احمد خان، ٢٦٦)

خانہ ساز english meaning

charity prescribed for Eid-ul-Fitr

Related Words of "خانہ ساز":