خانہ سازی کے معنی
خانہ سازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + نَہ + سا + زی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خانہ| کے ساتھ فارسی مصدر |ساختن| سے مشتق صیغہ امر |ساز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
خانہ سازی کے معنی
١ - گھر تعمیر کرنا۔
دیا ہزاروں کو دست ان نے خانہ سازی کا دل شکستہ کو میرے کیا نہ ٹک تعمیر (١٨١٠ء، کلیات میر، ١١٩١)