خانہ پری کے معنی
خانہ پری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + نَہ + پُری }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم |خانہ| کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم کیفیت |پری| (پر + ی (بطور لاحقۂ کیفیت) لگنے سے مرکب |خانہ پری| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["رسمی کارروائی","سرکاری مقررہ نقشوں کو پر کرنا","نقشوں کو پر کرنا","نقشہ بھرنا"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
خانہ پری کے معنی
"درخواست بیمہ میں عورتوں کے متعلق چند مخصوص سوالات ہوتے ہیں جن کی خانہ پری کرنی پڑتی ہے۔" (١٩٦٤ء، بیمہ حیات، ١٤٠)
"خانہ پری کرنے کے بعد . کسی ذمہ دار شخص سے تصدیق کروا کر . کارڈ کتب خانہ کے عملے کے سپرد کئے جاتے ہیں۔" (١٩٧٠ء، نظام کتب خانہ، ٢٣٦)
"کالج میں حاضری اور خانہ پری کے لیے جاتا تھا۔" (١٩٨٤ء، گردِراہ، ٦٥)
خانہ پری english meaning
perfunctory work
شاعری
- خدا کے نام کی خانہ پری ہے
کہاں مسجد میں وہ اگلے سے مسلم
محاورات
- خانہ پری
- خانہ پری کے لیے