گودام کے معنی

گودام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُو + دام }

تفصیلات

iانگریزی زبان کے لفظ |گوڈان| سے اردو میں |گودام| عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٨ء کو "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انبار خانہ","بھنڈار خانہ","تجارت گاہ","ذخیرہ خانہ","رخت خانہ","رخت گاہ","مال خانہ","مال گھر کوٹھی","نیلام گھر"]

Godown گُودام

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : گُوداموں[گُو + دا + موں (و مجہول)]

گودام کے معنی

١ - سامان رکھنے کی جگہ، کوٹھی اسٹور نیز جہاز کا پچھلا یا نچلا حصہ جہاں سامان رکھا جاتا ہے۔

"کسانوں کو کچھ دانے اور کچھ "وعدے" دے کر انہیں اپنے اپنے حالات کی کوٹھریوں میں بالکل اس طرح مقفل کر دیتا ہے جیسے گوداموں میں اناج کی بوریوں کو چھپا کر تالے لگا دیتا ہے۔" (١٩٩١ء، افکار، کراچی، مارچ، ٥٩)

٢ - [ مجازا ] ذخیرہ، ڈھیر۔

"یہ نہ ہونا چاہیے کہ تجویزوں کے انبار لگائے جائیں اور کاغذات کانفرنس کو گودام بنایا جائے۔" (١٨٩٨ء، معارف، جولائی، ٢٠)

گودام کے مترادف

بارخانہ

اسٹور, انبار, اٹالا, بارخانہ, بھنڈار, تودہ, دکان, ذخیرہ, گدام, گنج, گوڈاؤن, مخزن, ڈپو, ڈھیر, کارخانہ, کوٹھار, کوٹھی, کھلیان, ہٹی

Related Words of "گودام":